17 جولائی 2013 - 19:30
بحرین میں مسجد کے قریب کار بم دھماکہ

گزشتہ شب بحرین کے شہر الرفاع میں ایک مسجد کے سامنے کار بم دھماکہ ہوا ہے کہ جس میں جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب بحرین کے شہر الرفاع میں ایک مسجد کے سامنے کار بم دھماکہ ہوا ہے کہ جس میں جانی یا مالی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بحرین کی صوبائی پولیس نے اس حادثہ کو دھشتگردانہ حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا:  دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی دستے محل حادثہ پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا پولیس نے اس کے بارے میں تحقیقات شروع کرنے کو کہا۔
جمعیت الوفاق نے اس حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین میں دھماکہ بہت اہم موضوع ہے اور اس ملک میں اس طرح کا حادثہ قابل تعجب اور دقیق تحقیقات کا طالب ہے۔
جمعیت الوفاق نے حکومتی تحقیقات پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی مستقل ادارے کو اس کے بارے میں تحقیقات کی ذمہ داری اٹھانی پڑے گی۔
آیت اللہ عیسی قاسم نے  بھی اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحرین میں اصلاحات کے متقاضی ہیں لیکن نہ دھشتگردانہ طریقےسے، ہم کسی بھی دھشتگردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲